ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل جالی ساحل پر گانجہ فروشی کے الزام میں 4 ملزمین گرفتار

بھٹکل جالی ساحل پر گانجہ فروشی کے الزام میں 4 ملزمین گرفتار

Wed, 16 Sep 2020 11:47:31    S.O. News Service

بھٹکل،16؍ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل جالی ساحل سمندر کے کنارے گانجہ فروشی کے الزام میں پولیس نے 4کو گرفتار کرلیا ہے۔ان ملزمین کے پاس سے 250گرام گانجہ بھی ضبط کیا گیا ہے۔

 گرفتار کیے گئے ملزمین کی شناخت پرانے بس اسٹانڈ کے قریب رہنے والے سید اکرم محمد حسین، حنیف آباد طلحہ کالونی کے رہنے والے سید موسیٰ سید، جالی دیوی نگر کے رہنے والے روپیش ماستپّا موگیر اور ہیبلے گاندھی نگر کے رہنے والے ہیمنت شریدھر نائک کے طور پر کی گئی ہے۔ان کے قبضے سے گانجہ کے علاوہ ایک کار، ایک بائک ،  موبائل فون اور 5,700 روپے نقد ضبط کیے گئے ہیں۔یہ کارروائی ڈی وائی ایس پی اروند کلگوجّی اور سرکل پولیس انسپکٹر دیواکر کی قیادت میں ٹاؤن پولیس سب انسپکٹر بھرت کمار، ایچ بی کوڈگونٹی اور دیگر پولیس اہلکاروں نے انجام دی۔


Share: